04 فروری ، 2016
لندن........برطانوی گلوکارہ اڈیل نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو وارننگ جاری کر دی ہے کہ وہ اپنی سیاسی مہم اور ریلیوں کے دوران ان کے گانے نہ چلائیں۔
اڈیل کے پرستاروں نے شکایت کی تھی کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی سیاسی ریلیوں میں موجود افراد کے جذبات بڑھانے کیلئے ان کی محبوب گلوکارہ کے گانے استعمال کر رہے ہیں جس پر اڈیل نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی سیاسی مہم کے دوران ان کے گانے نہ چلائے جائیں۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلیوں میں گلوکارہ اڈیل کے مشہور گانے’’ رولنگ ان دی ڈیپ‘‘ اور ’’اسکائی فال‘‘ جیسے گانے چلائے جاتے ہیں لیکن پرستار اس اقدام سے سخت اپ سیٹ ہیں۔ ایڈل کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ برطانوی گلوکارہ نے کسی کو اس چیز کی اجازت نہیں دی ہے کہ ان کے گانے سیاسی مہم کیلئے استعمال کئے جائیں۔