پاکستان
05 فروری ، 2016

غیر قانونی ہڑتالیوں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے، وزیراعظم

غیر قانونی ہڑتالیوں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے، وزیراعظم

مظفر آباد......وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پی آئی اے میں غیر قانونی اور بلاجواز ہڑتال کرنے والوں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے ۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر کونسل سے خطاب کے موقع پر وزیراعظم نے صاف صاف اعلان کردیا کہ پی آئی اے کہ ہڑتال غیر قانونی ہے اور وہ اس کے آگے سر نہیں جھکائیں گے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ کچھ سیاسی عناصر پی آئی اے اور ملک کی ترقی نہیں چاہتے لیکن حکومت قومی ایئرلائن کی بہتری چاہتی ہے، عوام نے اداروں کو بہتر بنانے کا مینڈیٹ دیا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت قومی ایئر لائن کی بہتری چاہتی ہے ، ہمارا مشن قومی اداروں کی ترقی اور انہیں منافع بخش بنانا ہے،اب ملک میں مثبت سیاست ہونی چاہیے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ استعفوں کے باوجود کہا کہ دھرنے والوں کی سیٹیں خالی نہیں ہونی چاہئیں، دھرنے والوں نے کیا کچھ نہیں کہا لیکن سب کچھ خندہ پیشانی سے برداشت کیا اور یہ برداشت ہونی چاہیے، جمہوریت سب سے زیادہ عزیز ہونی چاہیے، ملک اسی سےقائم رہے گا۔

مزید خبریں :