02 جون ، 2012
لندن…مشہوربرطانوی فٹ بال اسٹار ڈیوڈ بیکہم لندن2012کے پیرا اولمپکس کے سفیر مقرر کیے گئے ہیں جس کی تشہیر کے لیے آجکل وہ مختلف مقامات کا دورہ کررہے ہیں۔اسی سلسلے میں بیکہم گذشتہ روز لندن کے ایک پرائمری اسکول میں پہنچے اور وہاں کم عمر بچوں کے درمیان گھل مل گئے۔اس موقع پر بیکہم نے نابینا اور معذور افراد کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ناصرف بچوں کیساتھ آنکھوں پر پٹی با ندھ کر فٹ با ل کھیلی بلکہ زمین پر لگائی گئے نیٹ پر بیٹھیکر والی بال کھیلنے کا بھی مظاہرہ کیا۔