08 فروری ، 2016
میڈرڈ.....اسپین کے شہر سیول میں رنگا رنگ فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا جس میں خوبصورت ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیر کر شو کو چار چاند لگا دئیے۔
رنگوں سے سجے اس فیشن شو میں مختلف ڈیزائنروں کی تیار کردہ ملبوسات پیش کی گئیں جسے حاضرین نے بے حد سراہا- سائموف فیشن شو نامی اس ایونٹ میں ماڈلز نے اسپین کے کلچر سے وابستہ خوبصورت لباس زیب تن کر رکھے تھے جنہیں جدید فیشن سے آراستہ ہونے کے ساتھ ساتھ دلکش رنگوں کاملاپ کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہو گا۔
ملبوسات میں جہاں ایک طرف ان کے رنگ اور جھالریں نمایاں تھیں وہیں پلاسٹک اور کپڑوں سے بنے پھول اور ہیٹس ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہے تھے ۔ فیشن شو میں معروف ملکی و غیرملکی ماڈلز نے شرکت کی۔انتظامیہ نے اس دلکش فیشن شو میں شائقین کی بے حد پزیرائی سمیٹی جس میں 60سے زائدماڈلز کی آمد ہوئی ۔