پاکستان
29 جنوری ، 2012

بلوچستان،خیبرپختوانخوا، گلگت بلتستان،کشمیر میں بارش،برفباری کا امکان

بلوچستان،خیبرپختوانخوا، گلگت بلتستان،کشمیر میں بارش،برفباری کا امکان

اسلام آباد…محکمہ موسمیات کے مطابق پیر اور منگل سے شمال مشرقی بلوچستان ،خیبر پختوانخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم گلگت بلتستان اور اس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان، محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ استور میں منفی 09ہنزہ منفی08 اور قلات میں منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، اسلام آباد میں درجہ حرارت 0لاہوراور پشاور 3 ، کوئٹہ منفی 5 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

مزید خبریں :