03 جون ، 2012
کوئٹہ …کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پر فائرنگ سے چھ افراد جاں بحق اورایکزخمی ہوگئے ہیں، مرنے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے سرکی روڈ پر واقع ایک سیمنٹ کی دکان پر فائرنگ کردی جس سے چھ افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئے،واقع کے بعد مسلح افراد نے موٹرسائیکل پر گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس سے دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔جاں بحق ہونے والے باپ بیٹے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔