29 جنوری ، 2012
ملتان…ملتان میں دفاع پاکستان کونسل کی جانب سے دفاع پاکستان کانفرنس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مختلف شہروں سے دینی اور سیاسی جماعتوں کے کارکناں کے قافلے پنڈال میں پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ملتان کے اسپورٹس گراوٴنڈ میں دفاع پاکستان کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد خطابات کا سلسلہ جاری ہے۔ دفاع پاکستان کانفرنس میں شرکت کے لئے مختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے کارکناں کے قافلوں کی پنڈال میں آمد کا سلسلہ جاری ہے جس کے لئے اسپورٹس گراوٴنڈ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں میڈیا کوارڈنیٹر دفاع پاکستان کونسل کے مطابق پولیس سیکورٹی کے علاوہ انہوں نے ذاتی طور پر مختلف تنظیموں کے ایک ہزار سے زائد کارکناں سیکورٹی کے فرائض پر معمور کیا ہے دفاع پاکستان کانفرنس کے لئے پنڈال میں 40 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں جن میں لاکھوں افراد کی آمد متوقع ہے ۔