03 جون ، 2012
لندن…ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر سنیل نارائن نے ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں خواب کی تعبیر مل گئی ہے، انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں موقع دیا گیا تو مایوس نہیں کروں گا۔ سنیل نارائن کو انجری کے شکار فاسٹ باؤلر کیمار روچ کی جگہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے، ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہونے پر بہت خوش ہوں اور اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم میں مستقل جگہ بنانے کی کوشش کروں گا۔ 26 سالہ سنیل نارائن ویسٹ انڈیز کی طرف سے 8 ون ڈے اور 2 ٹی 20 میچ کھیل چکے ہیں، انہوں نے آئی پی ایل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 24 وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا۔