پاکستان
03 جون ، 2012

وزیر اعظم گیلانی بلوچستان کے دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

وزیر اعظم گیلانی بلوچستان کے دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ …وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی بلوچستان کے دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کابینہ کے اراکین کے ساتھ ایئرپورٹ پر وزیر اعظم گیلانی کا استقبال کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ بلوچستان کا مقصد صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینا اور اس میں بہتری لانا ہے۔ وزیر اعظم گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ سکریٹریٹ میں صوبائی کابینہ میں شامل اراکین کے علاوہ مختلف وفود سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم کے اس دورے کو اس لئے بھی زیادہ اہمیت دی جارہی ہے کہ گذشتہ روز انہوں نے صوبے کی صورتحال پر ایک اہم اجلاس کی صدارت کی تھی جس میں صوبے کی موجودہ صورتحال میں بہتری لانے کے لئے کئی اہم فیصلے کئے گئے تھے، دورے کے دوران وزیراعظم گیلانی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں تربیتی کورس مکمل کرنے والے ملٹری افسران سے خطاب کریں گے، اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی موجود ہوں گے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے شیڈول میں مکران کیساحلی علاقے اورماڑہ کا مختصر دورہ بھی شامل ہے۔

مزید خبریں :