10 فروری ، 2016
نیویارک.......امریکی شہر نیو یارک میں مارول کامکس کے سپر ہیرو کرداروں پر مبنی امریکن بلاک بسٹر ایکس مین سلسلے کی آٹھویں فلم ڈیڈ پول (Dead Pool) کے رنگا رنگ ریڈ کارپٹ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔
پریمیئرکےموقع پر فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ریان رینلڈزنے اپنی اہلیہ بلیک لیولی کے ہمراہ شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادیئے۔
ٹِم مِلر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسپیشل فورسز سے تعلق رکھنے والے ویڈ ولسن نامی شخص کے گرد گھومتی ہے جو ایک تجربے کے نتیجے میں اپنی طاقت و صلاحیتوں میں اضافہ کرکے دشمنوں سے انتقام لینے کیلئے نکل پڑتا ہے۔
فلم میں ویڈ ولسن کا مرکزی کردار ریان رینلڈز نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں مورینا بیکیرن،ایڈ اسکرین،ٹی جے ملر،گینا کارانو اور ایڈری ٹریکاٹکس سمیت دیگر شامل ہیں۔
لارین شویلر اور سیمون کنبرگ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 20thسنچری فوکس کے بینر تلے 12فروری کو نمائش کیلئے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔