10 فروری ، 2016
ممئی......بالی ووڈ کی معروف اداکار ہ پریتی زنٹا شادی کے حوالے سے میڈیا میں گردش کرتی افواہوں سے کافی تنگ دکھائی دیتی ہیںاور انہوں نے تنگ آکر کہہ دیا ان کی شادی سے متعلق جھوٹی خبریں بنانےکی ضرورت نہیں ہے۔
ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شادی کی خبروں پر اپنا مؤقف دیتے ہوئے پریتی زنٹا نے کہا ہے کہ وہ اپنی شادی کی جھوٹی اور من گھڑت خبروں سے تنگ آچکی ہیں ۔
پریتی زنٹا نے کہا کہ ان کی شادی کے حوالے سے کسی کو بھی من گھڑت اور جھوٹی خبریں بنانے کی ضرورت نہیں کیونکہ جب بھی ان کا ارادہ ہوا تو وہ خود باضابطہ طور پر شادی کا اعلان کریں گی۔
واضح رہے کہ آجکل پریتی زنٹا اور ایک امریکی شہری جین گڈاینف کے درمیان بڑھتی ہوئی قربت کے پیش نظر ان کی شادی کی افواہیں گردش میں ہیں۔