پاکستان
03 جون ، 2012

گیاری سیکٹر میں ملبے تلے دبے میجر ذکاء الحق کاجسد خاکی نکال لیاگیا

گیاری سیکٹر میں ملبے تلے دبے میجر ذکاء الحق کاجسد خاکی نکال لیاگیا

راولپنڈی…سیاچین کے گیاری سیکٹر سی میجر ذکاالحق شہید کے جسد خاکی کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برفانی طوفان کے ملبے سے آج ایک اور فوجی جوان کے جسد خاکی کونکالا گیا ، نکالے جانے والے جسد خاکی شناخت میجرذکاء الحق کے نام سیہوئی ، اس طرح گیاری سیکٹرکے ملبے تلے نکالے جانے والے شہیدوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔گزشتہ ہفتے بھی تین شہیدوں کے جسد خاکی کو ملبے تلے نکالا گیا تھا۔واضح رہے کہ سیاچین کے گیاری سیکٹر میں ہونے والی لینڈسلائڈنگ سے 138افرادملبے تلے دب کر شہید ہوگئے تھے ، جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

مزید خبریں :