29 جنوری ، 2012
کراچی…میمو اسکینڈل کے مرکزی کردار منصور اعجاز نے کہا ہے کہ جب وہ کمیشن میں گواہی دیں گے تو آئی ایس آئی کے بارے میں بھی سوالات اٹھائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی اخبار کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا آئی ایس آئی چیف جنرل شجاع پاشا نے فوجی بغاوت کے امکانات پر غور کیلئے عرب رہنماوٴں سے ملاقات کی تھی، تو جواب میں منصور اعجاز نے کہا کہ سپریم کورٹ کو یہ سوال پوچھنا چاہیے اور اگر سپریم کورٹ نے یہ سوال نہ پوچھا تو وہ خود یہ سوال پوچھیں گے۔ منصور اعجاز نے کہا کہ ان کے اقدامات سے پاکستان میں جمہوریت کو تقویت ملی اور اس سے شفافیت کا کلچر پیدا ہوا ہے۔