12 فروری ، 2016
نئی دہلی.......بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ڈپٹی جیلر کو ر قص کرنا مہنگاپڑ گیا،کسی نے وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پرڈال دی،وڈیو وائرل ہونے پر پولیس اہلکار کو نوکری سے ہاتھ دھونے پڑ گئے۔
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک ڈپٹی جیلرکو اپنا انوکھا رقص پیش کرنے پر نوکری سے معطل کردیا گیا ہے۔ جیسا کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح یہ ڈپٹی جیلر عجیب اداؤں سے رقص کرنے میں مصرو ف ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شنکرن ڈیوٹی کے وقت وردی میں ملبوس اپنے ساتھیوں کے لئے ڈانس پرفارمنس دے رہا تھا کہ بد قسمتی سے وہیں پر موجود کسی شخص نے ویڈیو بنا ڈالی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سپرنٹنڈنٹ سینتھل کمار کے حکم کے تحت شنکرن کو معطل کردیا گیا ہے۔