12 فروری ، 2016
شارجہ......پاکستان سپر لیگ کے تیرہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 153رنز کا ہدف دے دیا۔
پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20اوورز میں 6کھلاڑیوں کے نقصان پر 152رنز بنائے۔
پشاور زلمی کے خالد لطیف نے سب سے زیادہ 59رنز اسکور کیے، جبکہ کپتان مصباح الحق نے 32، شرجیل خان نے 28، شین واٹسن نے 19، آندرے رسل نے 2رنز بنائے۔ محمد سمیع 3اور بریڈ ہیڈن 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد اصغر اور وہاب ریاض نے دو دو جبکہ شاؤن ٹیئٹ اور جنید خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔