انٹرٹینمنٹ
13 فروری ، 2016

برلن فلم فیسٹیول :ایکشن فلم’مڈنائٹ ا سپیشل‘کا رنگا رنگ پریمیئر

برلن فلم فیسٹیول :ایکشن فلم’مڈنائٹ ا سپیشل‘کا رنگا رنگ پریمیئر

برلن......برلن میں جاری66ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی رنگینیاں عروج پرہیں ،اسی سلسلے میں ہالی وڈ کی سائنس فکشن ایکشن فلم ’مڈنائٹ ا سپیشل‘ کے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد ہوا۔

پریمیئر میں فلمی ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے اور فوٹو گرافروں کو خوب پوز دئیے۔ہدایتکارو رائٹر جیف نکول کی یہ فلم باپ بیٹے کی ایسی انوکھی محبت کی داستان کی عکاسی کر رہی ہے جس میں8 سالہ بیٹے کی حیرت انگیز اور غیر معمولی طاقتوں کی وجہ سے باپ کو اُسے دشمنوں سے بچاتے ہوئے محفوظ مقام پر منتقل کرنا ہوتاہے۔

سارہ گرین اوربرائن جونز کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مائیکل شینن، جوئیل ایجرٹن ، کرسٹن ڈنسٹ، سیم شیپرڈاور ایڈم ڈرئیور اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

18ملین ڈالر لاگت سے ٹرائی اسٹارپکچرز اور ایورسٹ انٹرٹینمنٹ کی تیار کردہ یہ سنسنی خیز سائنس فکشن ڈرامہ فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت 18مارچ کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

مزید خبریں :