13 فروری ، 2016
ممبئی ......بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر اور عالیہ بھٹ کے درمیان دوستی کی خبریں تو میڈیا کا حصہ بنتی ہی رہی ہیں تاہم اب انہوں نے کہا ہے کہ عالیہ ان کی جائیداد میں سے کچھ حصے اور ان کی چھوڑی ہوئی تمام رقم کی وارث ہوسکتی ہیں۔
یہ بات انہوں نے اپنی نئی فلم’کپور اینڈ سنز‘کے ٹریلر لانچنگ تقریب کے دوران کہی ،جس میں عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ سدھارتھ ملہوترا اور فواد خان بھی عالیہ کے مدمقابل جلوہ گر ہوں گے۔
اس تقریب کے دوران کر ن جوہر نے پاکستانی اداکار فواد خان کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ ان کی بہت بڑی فین ہیں اور فواد کو اسکرین پر دیکھتی ہی ان کی آنکھیں چمک اٹھتی ہیں۔
واضح رہے کر ن جوہر نے عالیہ بھٹ کو فلم انڈسٹری میں متعارف کر وایا تھا جو اب تک کئی فلموں میں جلوہ گر ہو چکی ہیں۔