پاکستان
04 جون ، 2012

کہوٹہ :باراتیوں کی بس کھائی میں جاگری، متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ

کہوٹہ :باراتیوں کی بس کھائی میں جاگری، متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ

کہوٹہ…کہوٹہ میں باراتیوں سے بھری ایک بس کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ بارات چکوال سے آئی تھی اور حادثہ اس وقت پیش آیا جب بارات واپس جارہی تھی۔جیونیوز کے نمائندے کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنماء راجہ ظفر الحق اور راولپنڈی کی مقامی انتظامیہ کہوٹہ سے پچیس کلومیٹر دور پیش آنے والے اس حادثے سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے پہنچے اور ایمبولینس اور دیگر امدادی اشیاء کا انتظام کرتے رہے۔بتایا جاتا ہے کہ حادثے میں دو درجن سے زیادہ افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :