29 جنوری ، 2012
کوئٹہ…محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مضرصحت ادویات کی روک تھام کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسزبلوچستان ڈاکٹرمسعودنوشیروانی کے اعلامیہ کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیمیں لاہور میں 100سے زائد افراد کی ہلاکت کا باعث بننے والی چند کمپنیوں کی تیار کردہ ادویات کی صوبہ میں فروخت اور استعمال کو روکنے کے لئے تشکیل دی گئی ہیں، یہ ٹیمیں میڈیکل اسٹورز اور اسپتالوں میں مضرصحت ادویات قبضے میں لینے اور ان کی فروخت روکنے کے لئے چھاپے ماریں گی اور اس حوالے سے اپنی رپورٹ ایک ہفتہ کے اندر ڈی جی ہیلتھ سروسز کو پیچ کریں گی،اعلامیہ کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے بلوچستان سمیت تمام صوبوں کو مضرصحت ادویات اور فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی مکمل معلومات فراہم کردی گئی ہیں۔