پاکستان
14 فروری ، 2016

چمن ؛بازار میں لگی آگ،تاجروں کا احتجاج،معاوضہ کا مطالبہ

چمن ؛بازار میں لگی آگ،تاجروں کا احتجاج،معاوضہ کا مطالبہ

چمن ......چمن کے مال روڈ پر بازار میں لگی آگ نے درجنوں تاجروں کا روز گار چھین لیا۔ سو کے قریب دکانیں جھگیاں اور سامان جل کر راکھ ہوگیا، آگ پراسرار طور پر لگی ، گزشتہ سال بھی ایسا ہی ہوا تھا ، معاوضہ دیا جائے ، تاجروں کا احتجاج ۔

چمن کے مال روڈ پر لگی آگ نے درجنوں تاجروں کا روز گار چھین لیا،100 سے زائد دکانیں ، سامان اور جھگیاں جل کر راکھ ہوگئیں۔

روزی روٹی چھن گئی ، گزارا کیسے ہوگا، تاجر پریشان۔ تاجروں نے احتجاج کرکے مال روڈ بلاک کردی اور معاوضہ ادا کرنےکا مطالبہ کر دیا۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ آگ پراسرار طور پر لگی ایسا پچھلے سال بھی ہوا اس بار تحقیقات کی جائے۔

مزید خبریں :