پاکستان
04 جون ، 2012

ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر آج بھی احتجاج

ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر آج بھی احتجاج

پشاور/ملتان…ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر آج بھی احتجاج جاری ہے۔بنوں میں شٹرڈاوٴن ہے۔چارسدہ میں شہریوں نے علامتی طورپر کفن پہنااوراحتجاج کرنے سڑکوں پر نکل آئے۔ خیبرپختون خوا کے ضلع بنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف مکمل شٹرڈاوٴن ہے۔تاجرتنظیموں اور شہریوں نے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے۔ اس دوران مشتعل افراد نے دُکانوں اور گاڑیوں پر پتھراوٴ کیا، سائن بورڈز اکھاڑ دیئے۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج، ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی۔جس سے بنوں پریس کلب کے صدر سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں 10 تاجروں کو گرفتار کرلیا ہے۔چارسدہ میں بھی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے علامتی طور پر کفن پہنے ہوئے تھے۔ انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں اور واپڈا کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔ملتان میں بھی بجلی کی طویل اورغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے اوراحتجاج کیا۔ ڈیرہ غازی خان کے مختلف علاقوں میں صبح 5 بجے سے بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔اسپتال چوک کے قریب شہریوں نے مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کردیا۔

مزید خبریں :