پاکستان
04 جون ، 2012

سندھ میں ڈپٹی ، ایڈیشنل اوراسٹنٹ کمشنرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات

سندھ میں ڈپٹی ، ایڈیشنل اوراسٹنٹ کمشنرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات

کراچی…حکومت سندھ نے قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنروں ، ایڈیشنل ڈپٹی و اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکاروں کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات دے دئیے۔ محکمہ داخلہ سندھ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت سندھ نے ڈپٹی کمشنروں ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکاروں کو مجسٹریٹ کے اختیارات دے دئیے ہیں۔یہ خصوصی مجسٹریٹ ضابطہ فوجداری کے سیکشن 14 اے کے تحت قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے چھاپے ، گرفتاری اور جرمانے کی سزا دے سکیں گے۔

مزید خبریں :