پاکستان
17 فروری ، 2016

لاہور لٹریری فیسٹیول کا این او سی بحال، بھرپور سیکیورٹی کی یقین دہانی

لاہور لٹریری فیسٹیول کا این او سی بحال، بھرپور سیکیورٹی کی یقین دہانی

لاہور...... لاہو رسٹی گورنمنٹ نے لٹریری فیسٹیول کا منسوخ کیا جانے والا این اوسی بحال کردیا ہے اورفیسٹیول انتظامیہ کو یقین دلایا ہے کہ شرکاء کو بھرپورسیکورٹی فراہم کی جائےگی۔

19فروری کو الحمراہال میں شروع ہونے والے فیسٹیول میں ا س سال بھی علم و ادب کی قدآورشخصیات لاہور میں اکٹھی ہونا ہیں ۔

2013ء میں شروع ہونے والا لاہور لٹریری فیسٹیول دیکھتے ہی دیکھتے اہلیان لاہور کے ذوق کی پہچان بن گیا، فیسٹیول پہلے ہی سال 30ہزار لوگوں کو اپنی طرف راغب میں کامیاب رہا اور لیز ڈیوسٹ،بیبسی سدھوا، تہمینہ درانی جیسے نام فیسٹیول کی رونق بنے۔

2015ءتک 75ہزار لوگ اس فیسٹیول کا حصہ بنے اور نصیر الدین شاہ، رومیلا تھاپڑ اور مرحوم انتظار حسین نے اپنے خیالات بانٹے۔

چوتھا لاہور لٹری فیسٹیول 19سے 21فروری تک لاہور میں ہو رہا ہے،جس کی افتتاحی تقریب میں شرمیلا ٹیگور کے ساتھ نشست ہوگی، جبکہ انتظار حسین مرحوم کی یادیں سمیٹنے کیلئے ورلڈ آف انتظار حسین سیشن بھی ہو گا۔دوسرے روز ، مہیش بھٹ اور پوجا بھٹ پرستاروں کے درمیان ہوں گے، ضیاء محی الدین کلام ِغالب کےساتھ کچھ لمحوں کویادگار بنائیں گے۔

تیسرے روز تہمینہ درانی، کمیلا شمسی جیسی شخصیات مختلف موضوعات پر خیالات کا اظہار کریں گی۔ عمران اسلم،آئی اے رحمان،شیری رحمان، کشور ناہید جیسے بڑے نام بھی فیسٹیول میں اپنا رنگ شامل کریں گے۔ اس سال 13کتابوں کی رونمائی بھی ہو گی ۔

مزید خبریں :