انٹرٹینمنٹ
04 جون ، 2012

' 'تیری میری کہانی''کی تشہیر کیلئے نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

' 'تیری میری کہانی''کی تشہیر کیلئے نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

ممبئی…بھارتی فلمساز کنال کوہلی کی آنے والی فلم 'تیری میری کہانی'کی تشہیر کے سلسلے میں فلم کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ شاہد کپور اور پریانکا چوپڑا اسٹارر 'تیری میری کہانی' بریک اپ کے بعد ان دونوں کی پہلی فلم ہے۔2009 کی فلم کمینے کے سیٹس پر ایک د وسرے کی محبت میں مبتلا ہو جانے والے شاہد کپور اور پریانکا چوپڑا کی محبت زیادہ دیر جاری نہ رہ پائی تھی، تاہم دونوں نے پیشہ وارانہ زندگی کوذاتی زندگی پر ترجیح دیتے ہوئے دوبارہ ساتھ کام کرنے سے گریز نہیں کیا۔ اور اب ان کی یہ فلم ریلیز کے لیے تیار ہے۔ 'تیری میری کہانی' ایک رومانوی ڈرامہ فلم ہے جس میں یہ دونوں تین تین رولز میں نظر آئیں گے۔فلم 22 جون سے نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :