دلچسپ و عجیب
19 فروری ، 2016

روبوٹس اب طیارہ سازی کے فرائض بھی سرانجام دیں گے

روبوٹس اب طیارہ سازی کے فرائض بھی سرانجام دیں گے

پیرس ......یوں تو روبوٹس زندگی کی ہر شعبے میں ہی فرائض انجام دیتے دکھائی دے رہے ہیں تاہم اب پہلی بار طیاروں میں بھی روبوٹس فرائض انجام دیں گے۔

جی ہاں ماہرین اب ایسے روبوٹس تیار کر رہے ہیں جو طیارہ سازی کا کام سنبھال کر کیبن کریو کی جگہ لے لیں گے،روبوٹس کوہر شعبے میں جہاں انسانوں کا مددگار بنتا جا رہا ہے وہیں اب روبوٹس طیارہ سازی کے کام میں بھی سنبھال کر انسانوں کی جگہ لے لیں گے۔

طیارہ ساز کمپنی ایئربس نے جاپان اور فرانس کے سائنسی اداروں کے اشتراک سے اس پروجیکٹ پر کام شروع کر دیا ہے، جس کے تحت طیارہ سازی کا کام سنبھالنے والے روبوٹ آئندہ 4 برسوں میں تیار کریں گے۔

یہ روبوٹس مشکل جگہوں پر پیچیدہ کام انجام دینے کی صلاحیت کے حامل ہوں گے۔ان روبوٹس کی تیاری کا مقصد طیارہ سازی کے تکنیکی کاموں سمیت مشکل روٹین میں انجینئروں کیلئے آسانی پیدا کرنا ہے۔

مزید خبریں :