04 جون ، 2012
کیلیفورنیا…امریکی اداکارہ ڈریو بیری مور تیسری مرتبہ شادی کے بندہن میں بندھ گئیں۔شادی کی تقریب کیلیفورنیا میں انجام پائی۔ مشہور فلم چارلیز اینجل سے شہرت پانے والی اداکارہ ڈریو بیری مور کی شادی ان کے آرٹ ڈیلر ول کپلمینWill Kopelman کے ساتھ انجام پائی ہے۔شادی کے دن 37سالہ ایکٹریس نے شہنیل کا گاوٴن زیب تن کیا تھا۔تقریب میں کیمرون ڈیاز ،جمی فیری اور کئی اداکاروں نے شرکت کی۔بیری مور کی یہ تیسری شادی ہے۔