20 فروری ، 2016
نیویارک ......میزیں تو آپ نے بہت سی دیکھی ہونگی لیکن کبھی ایسی ٹیبل دیکھی ہے، جسے بیک وقت 125افراد استعمال کر سکتے ہیں۔
ایک ہزار ایک سو فٹ لمبا اور 4ہزار 4سو اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلی یہ ٹیبل ریسنگ ٹریک کی مانند لہر کی شکل میں بنائی گئی ہے، جو پورے آفس میں ایسے پھیلی ہوئی ہے کہ جیسے فرنیچر،دیواروں اور کرسیوں کا ہی ایک حصہ ہے۔
ایک باصلاحیت امریکی آرکیٹکچرنے اپنی ٹیم کے ساتھ ملکرایک لاکھ 83ہزارپونڈلاگت سے مکمل ہونیوالی سپر ڈیسک نامی اس دیوہیکل میز کا ڈیزائن 2004ءمیں پیش کیا تھا جسکے بعد اب اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔