دلچسپ و عجیب
20 فروری ، 2016

بی مانو بھی گھر کی صفائی ستھرائی کی شوقین نکلیں

بی مانو بھی گھر کی صفائی ستھرائی کی شوقین نکلیں

لندن ......پالتو جانور انسانوں کے رہن سہن کو دیکھ کر ان سے کئی چیزیں سیکھتے ہیں کہیں یہ انسانوں کی نقالی کرتے نظر آتے ہیں تو کہیں انسانوں کی طرح الفاظ دہراکر لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالیتے ہیں۔

اب ذرا اس باصلاحیت بی مانو کو ہی دیکھ لیں جو صفائی ستھرائی کی اتنی شوقین ہے کہ کچن کا فرش با آسانی اپنے اگلے پیروں کی مدد سے نہایت پھرتی سے صاف کرلیتی ہے۔

اس تصویر سےصاف ظاہر ہوتاہےکہ اس بلی نے کئی بار اپنی مالکن کواس طرح پوچا لگاتے دیکھا ہوگا،کام کاج میں اپنی مالکن کا ہاتھ بٹانے والی اس بی مانو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بن گئی ہے، جس سے شائقین بے حد محظوظ ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں :