04 جون ، 2012
ملتان…ملتان میں کلرکس ایسوسی ایشن نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی، ایپکا ملتان کی یہ ریلی نشتر اسپتال گیٹ سے شروع ہوئی جس کے شرکاء نشتر کالج موڑ سے ہوتے ہوئے وزیر اعظم ہاوس پہنچے جہاں انہوں نے خوب نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں یہ اضافہ بہت کم ہے ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پے اینڈ پنشن اور 30 فیصد بونس بحال کیا جائے اور سرکاری ملازمین کی گریجویٹی بھی 50 فیصد کی جائے مظاہرین نے ایک گھنٹہ تک وزیراعظم ہاوٴس کے سامنے احتجاج کیا اس موقع پر مظاہرین نے احتجاجاً مرغا بھی بنے اور درختوں کے پتے بھی کھائے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں ہوتے وہ احتجاجاً جاری رکھیں گے اور 9 جون تک تمام دفاتر میں مکمل ہڑتال ہو گی۔