پاکستان
04 جون ، 2012

جئے سندھ متحدہ محاذ کے لاپتہ کارکن فقیر نجیب قریشی کی بازیابی کی ہدایت

کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے جئے سندھ متحدہ محاذ کے لاپتہ کارکن فقیر نجیب قریشی سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی حیدرآباد کو انکوائری کے بعد 20 جون تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس مقبول باقر اورجسٹس عقیل احمد عباسی نے درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار کی وکیل نورناز آغا نے عدالت میں دلائل دیئے کہ فقیر نجیب کی بازیابی کے لئے پولیس کو ہدایت کی جائے۔ عدالت نے ڈی آئی جی حیدرآباد کو ایماندار آفیسر سے تحقیقات کراکے 20 جون کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ پولیس کوفقیرنجیب کی بازیابی کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :