پاکستان
04 جون ، 2012

شریف فیملی کے اثاثوں کی تقسیم مزید کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

لاہور…لاہور ہائیکورٹ نے شریف فیملی کے اثاثوں کی تقسیم کے حوالے سے 1999ء سے دائر متعدد درخواستوں پر مزید کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔ 13سال پہلے پرویز مشرف دور میں شریف فیملی کے خاندانوں نے جائیداد اور اثاثوں کی تقسیم کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،اس سلسلے میں متعدد درخواستیں زیرِ سماعت ہیں،درخواستوں میں موٴقف اختیار کیاگیاہے کہ 1999ء میں اثاثوں کی تقسیم کا حکم جاری ہوا تھا جس پر ابھی تک عمل نہیں ہوا۔لاہور ہائیکورٹ نے آج ایک فریق جاوید شفیع سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر تے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :