پاکستان
22 فروری ، 2016

آرمی چیف کی قطر کی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقات

آرمی چیف کی قطر کی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقات

دوحہ......آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قطر میں اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں، دورے کے دوران افغانستان میں مفاہمتی عمل میں طالبان کے قطر دفتر کی جانب سے سہولت کی فراہمی کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دوحہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی، وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن نصیر بن خلیفہ الثانی اور وزیر داخلہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال سمیت قطر دفتر کے ذریعے افغانستان میں امن عمل کی سہولت پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف قطر کے وزیر دفاع اور بری فوج کے کمانڈر سے بھی ملے اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قطری قیادت نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط بردارانہ تعلقات اب اسٹریٹیجک تعاون میں تبدیل ہورہے ہیں۔

قطرنے خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں قیام امن کے لیے پاک فوج کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

مزید خبریں :