22 فروری ، 2016
کراچی......ایم کیوایم کی جانب سے علامتی بھوک ہڑتال چوتھے اور آخری روز بھی جاری ہے۔ کراچی پریس کلب کے باہرعلامتی بھوک ہڑتال کا آغازآج صبح 11بجے کیا گیا۔
ایم کیوایم کے ایم پی ایز، ایم این ایز، سینیٹرز، اراکین رابطہ کمیٹی، ذمے داروںاورکارکنوں نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کی۔
متحدہ کے قائد کی تقاریراورتصاویرکی نشرواشاعت پر پابندی کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال کا آج آخری دن ہے۔ اس دوران مختلف مکاتب فکر کے علما بھی بھوک ہڑتال میں شریک ہوئے اور انہوں نے بھی ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں سے اظہار یکجہتی کیا۔
بوہری برادری کے افراد، فنکاروں اور گلوکاروں نے بھی متحدہ قومی موومنٹ کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کی اور ہڑتال پر بیٹھے رہنماؤں اور کارکنوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔