22 فروری ، 2016
لاہور......پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے کالعدم لشکر جھنگوی کے کمانڈر رضوان عرف آصف چھوٹو کو گرفتار کرلیا ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف چھوٹو کراچی اور اسلام آباد میں دہشت گردی میں ملوث تھا، آصف چھوٹو تونسہ شریف ڈی جی خان کا رہائشی ہے۔
آصف چھوٹو نے اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہائی کےبعد کالعدم تحریک طالبان میں شمولیت اختیار کرلی تھی، ملزم کو کوئٹہ جانے کی کوشش میں ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کیا گیا۔