پاکستان
22 فروری ، 2016

وفاقی دارالحکومت میں کبوتر بازی پر پابندی، شوقین پریشان

وفاقی دارالحکومت میں کبوتر بازی پر پابندی، شوقین پریشان

اسلام آباد.......وفاقی دارالحکومت میں پتنگ بازی پر پابندی لگی سو لگی ، لوگوں کو کبوتر بازی سے بھی روک دیا گیا، اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے 2 ماہ کی پابندی پر کبوتر باز پریشان ہیں۔

کہتے ہیں شو ق کا کوئی مول نہیں لیکن آپ کا شوق حکومت کی نظر میں جرم بن جائے تو ؟کچھ یہی ہوا ہے اسلام آباد میں کبوتر بازوں کے ساتھ 2 ماہ تک کبوتر اڑانے پر پابندی لگ گئی ہے ۔

اسلام آباد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 23 مارچ کے حوالے سے ہونے والی پریڈ پریکٹس میں کبوتر جنگی تیاروں کی پرواز میں خلل کا باعث ہوں گے ۔

اسلام آباد کے کبوتر باز انتظامیہ کے فیصلے پر ہیں سخت پریشان، کہتے ہیں یہی تو دن ہوتے ہیں کبوتر بازی کے۔ہمیں تو حکومت روک لے گی لیکن فضا میں موجود آزاد پرندوں کو کیسے روکے گی؟

کبوتر باز کہتے ہیں کہ وہ قانون کا احترام ضرور کریں گے لیکن اسلام آباد انتظامیہ سے درخواست ہے کہ اس پابندی کو 2 ماہ کی بجائے 23 مارچ تک محدود کردے ۔

مزید خبریں :