23 فروری ، 2016
اسلام آباد..... قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے کیپٹل ٹیرٹری ترمیمی بل 2015 ء منظور کر لیا ، اس بل کا مقصد اسلام آباد میں ایک مئیر کے ساتھ 3 ڈپٹی مئیر ز کے تقرر کا قانونی خلا پُرکرنا ہے ۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس رانا شمیم احمد کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، جس میں کیپٹل ٹیرٹری ترمیمی بل 2015پر غور کیا گیا ،کمیٹی نے 6 کے مقابلے میں 7 ووٹ سے ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔
اس ترمیمی بل کے تحت اسلام آباد میں ایک میئر کے ساتھ ڈپٹی میئرز کی تعداد 3 کی گئی ہے ، پہلے ڈپٹی میئر بھی ایک ہوتا تھا، میئر کو گریڈ 20اور ڈپٹی مئیر کو گریڈ19 کے افسر کے برابر مراعات بھی دی جارہی ہیں ۔