پاکستان
23 فروری ، 2016

گوجرانوالہ:پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈائون،15افراد زیر حراست

گوجرانوالہ:پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈائون،15افراد زیر حراست

گوجرانوالہ .......گوجرانوالہ میں پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاون کرکے 15 افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق سٹلائٹ ٹاون سمیت مختلف علاقوں میں پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاون کیاگیا،کریک ڈاون کے دوران 15 پتنگ بازوں کو حراست میں لیکر مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئےجبکہ پتنگ اور ڈوروں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا،پتنگ بازوں اور پتنگ بنانے والوں کے خلاف شہر میں کریک ڈاون جاری ہے۔

مزید خبریں :