23 فروری ، 2016
حیدر آباد ......صوبائی مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کبھی افواج پاکستان کی بات نہیں کی بلکہ اس کا احترام کیا ہے ،پی پی کو ایف آئی اے سے کوئی ڈر نہیں ۔
حیدراباد پریس کلب میں یونین اف جرنلسٹس کی تقریب حلف برداری کی تقریب سے خطاب کے دوران مولابخش چانڈیو نے کہا کہ وزیرداخلہ ان طاقتور سرمایہ کاروں کونام بتائیں جس سے پاکستان نہ صرف لزز گیا بلکہ نیب کو ڈانٹا پڑگیا پیپلزپارٹی ایف آئی اے سے نہیں ڈرتی ۔
انہوں نے وفاقی حکومت کو جانبدار قرار دیتے ہوئے آڑے ہاتھوں لیا،مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ احتساب صرف سندھ کے حکمرانوں اور افسران کو ہورہا ہے، ہمارے مینڈیٹ کا کیوں احترام نہیں کیا جارہا ہے ،ہم نیب کی بات کرتے تھے تو کہا جاتا تھا کہ نیب مقدس ادارہ ہے میاں صاحب کہتے ہیں کہ نیب کیا کیا ہے۔
مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سپریم کورٹ پر حملہ کیا،ایک جنرل نے اختلاف کیا تو اسے ہوا میں کھڑا کردیا لیکن اس جنرل کوکچھ نہ کرسکے،وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ ناخن کاٹ لیں گے یہ چاہتے ہیں کہ ناخن صرف ان کے ہوں تاکہ چھوٹے صوبوں کو نوچتے رہیں۔
ملک کے حکمران انجوائے کررہے ہیں لیکن ہمارے لیے مردم شماری زندگی موت کا مسئلہ ہے اسے ملتوی کیا گیا توعوام بے چین ہونگے اس حوالے سے بنائے جانے والے کمیشن میں سندھ کا ایک نمائندہ نہیں ہے یہ قومی بقاء اوروفاقی کی سلامتی بات ہے ایسا نہیں کرنے دینگے۔