پاکستان
23 فروری ، 2016

وزیراعظم کا ہوائی اڈوں پر وی وی آئی پی کاونٹر زختم کرنے کا حکم

وزیراعظم کا ہوائی اڈوں پر وی وی آئی پی کاونٹر زختم کرنے کا حکم

اسلام آباد ......وزیراعظم نواز شریف نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر وی وی آئی پی کاونٹر زختم کرنے کا حکم دیدیا ، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پی آئی اے تمام مسافروں سے وی وی آئی پی جیسا سلوک کرے۔

وزیراعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے چیئرمین پی آئی اے کو خصوصی مراسلہ بھیجا گیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ ائرپورٹس پر کسی پارلیمنٹیرین کو پروٹوکول دینے کی ضرورت نہیں ،پی آئی اے تمام مسافروں کو وی وی آئی پی سمجھے۔

واضح رہے کہ ایئرپورٹس کے وی وی آئی پی کاونٹرز ارکان پارلیمنٹ اوردیگر اعلیٰ شخصیات کیلئے مختص ہوتے تھے ۔

مزید خبریں :