24 فروری ، 2016
کوٹلی......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیب میں میاں برادران کے خلاف کیس ہیں انہیں اسی کا ڈرہے، آزاد احتساب کے راستے میں جو چیز رکاوٹ بنے گی۔
عمران خان کا آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ احتساب کے راستے میں جو چیز رکاوٹ بنے گی اسے دور کیا جائے گا،سب سے کم کرپشن خیبرپختونخوا میں ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے کرپشن کا خاتمہ لازم ہے، اقتدارمیں پیسہ ہے اس لیے کرپشن بدعنوان عناصر کی ضرورت ہے، میاں نوازشریف کو نیب سے ڈر لگتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ یہ وقت کشمیریوں کی تقدیر بدلنے کا ہے،کشمیر الیکشن میں دھاندلی روکنا ایک چیلنج ہے اگرایسا ہوگیا توجیت پی ٹی آئی کی ہوگی۔
انہوں نے کشمیرمیں بھی بلدیاتی نظام کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ کے پی کے اور دیگر صوبوں میں فرق واضح ہے، نیا آزاد کشمیر بھی اسی طرز کا ہوگا۔