پاکستان
24 فروری ، 2016

پنجاب اسمبلی میں خواتینکوتشدد سے تحفظ کا بل متفقہ منظور

پنجاب اسمبلی میں خواتینکوتشدد سے تحفظ کا بل متفقہ منظور

لاہور......خواتین کیلئے خوشی کی خبر تو مرد ہوشیارخبردار ہوجائیں!پنجاب اسمبلی نے خواتین پر تشدد سے تحفظ کا بل منظور کر لیا ،بیویوں پر تشدد کرنے والے مردوں کیلئے سزائیں منتخب کرلیں، جیل جانے کے ساتھ جرمانے بھی ہوں گے،چلن پر نظررکھنے کیلئے کڑے بھی پہنائے جائیں گے۔

پنجاب اسمبلی میں مردوں کی بھرپور اکثریت ہے مگر خواتین نے اپنا دیرینہ مطالبہ انہی مردوں سے منوا لیا،دلائل سے قائل کیا، آنکھیں دکھائیں یا جیسے بھی، خواتین ارکان خواتین کی نظروں میں سرخرو ہوگئیں، بل ویسے تو مرد وزیر قانون نے پیش کیا،مگر تھا ایوان کا مشترکہ بل، پیش ہوا تو خواتین ارکان پیش پیش تھیں، حمایت میں دلائل کے ڈھیر لگا دئیے ،کچھ مرد ارکان بھی بولے تو خوب، معزز خواتین ارکان کی نظروں میں قدر بڑھی،تو شاید عافیت بھی اسی میں تھی۔

بل کی ایک ایک شق اہم،گھریلو تشدد، معاشی استحصال، بدکلامی یا جذباتی، نفسیاتی جارحیت باقاعدہ جرم قرار دے دیئے گئے۔ تشدد کے الزام والے مردوں کے چال چلن پر نظر رکھنے کے لیے انہیں جی پی ایس ٹریکر سسٹم والے کڑے پہنائے جائیں گے،اتارنے پر قید اور جرمانہ ہوگا۔

اب جھگڑے یا تشدد پر خاتون گھر سے نہیں نکلے گی مرد کو دو دن کے لیے گھر سے باہر جاناہوگا، ملزم نان نفقے سے انکار کرے تو سیدھی تنخواہ سے کٹوتی ہوگی۔

بل میں سزاؤں کے ساتھ صلح کے طریقے بھی رکھ دئیے گئے،عورتوں کو تشدد سے بچانے کے انتظامات تو مکمل ہیں، مگر،اگر کوئی خاتون غلط شکایت کرے گی تو اسے بھی سزا اور جرمانہ ہو گا۔

مزید خبریں :