پاکستان
24 فروری ، 2016

ڈیفنس پلاننگ سے متعلق سنسرشپ کمیٹی 18 سال بعد بحال

ڈیفنس پلاننگ سے متعلق سنسرشپ کمیٹی 18 سال بعد بحال

اسلام آباد......حکومت نے ڈیفنس پلاننگ سے متعلق سنسرشپ کمیٹی کو 18سال بعد بحال کردیاہے۔ سنسرشپ کمیٹی نے دائرہ کارالیکٹرانک میڈیا تک بڑھانے کا فیصلہ کیاہے۔

ڈیفنس پلاننگ کی سنسرشپ کمیٹی کا اجلاس 18سال بعد دسمبر2015 ءمیں منعقد ہوا، دستاویزات کے مطابق ڈیفنس پلاننگ کی سنسرشپ کمیٹی کا دائرہ کارالیکٹرانک میڈیا تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

ریڈیو اور ٹی وی چینلز کی طرف سے دیئے گئے ایئر ٹائم پر نشرہونے والے غیر ملکی پروگراموں کو مانیٹر کیا جائے گا، اس سلسلے میں مؤثر نظام وضع کیا جائے گا۔

کمیٹی نے اپنی تشکیل کا جائزہ لینے کا فیصلہ بھی کیا تاکہ کمیٹی میں متعلقہ اداروں کے حکام شامل ہوسکیں۔ کمیٹی میں سویلین، ملٹری اور سیکیورٹی ایجنسی سے تعلق رکھنے والے حکام شامل ہوں گے۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ صوبائی اور وفاقی سطح پر سی سی ڈی پی میں یکسانیت رکھی جائے گی تاکہ سنسرشپ کی ریگولیشن اور ضابطے کا ایک متفقہ میکنزم تشکیل دیا جاسکے۔

کمیٹی نے18ویں ترمیم کے بعدسینٹرل بورڈ آف فلمز سنسرز کے سنسرشپ کوڈمیں کی جانے والی ترامیم اور مجوزہ تبدیلیوں کا بھی جائزہ لیا۔ کمیٹی کی سفارشات متعلقہ محکموں تک پہنچا دی گئی ہیں۔

مزید خبریں :