24 فروری ، 2016
اسلام آباد ......جنگ میڈیا گروپ کے اشتراک سے ایشیا کی سب سے بڑی سوشل سائنسز ایکسپو اسلام آباد میں شروع ہو گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں کہ دہشت گردی کو شکست صرف مسلح افواج نے ہی نہیں، طلبہ نے بھی دینی ہے ۔
جنگ گروپ کے اشتراک سے سوشل سائنسز ایکسپو ہو رہی ہے پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر میں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام ، خاص طور پر طلبہ کا کردار بھی انتہائی اہم ہے ۔
سوشل سائنسز ایکسپو میں باچا خان یونیورسٹی چارسدہ سمیت 50سے زائد تعلیمی اداروں نےا سٹالز لگائے ہیں، طلبہ اساتذہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے ایکسپو میں شرکت کی۔
جنگ گروپ کے اشتراک سے اسلام آباد میں ہونے والی یہ سوشل سائنسز ایکسپو 25 فروری تک جاری رہے گی۔