29 جنوری ، 2012
قاہرہ…مصر میں پارلیمنٹ کے ایوان بالا کیلئے انتخابات کا عمل اتوار کو شروع ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان بالا (شوریٰ کونسل) کیلئے انتخابی عمل شروع ہوگیا اور یہ عمل فروری کے وسط میں شروع ہوگا۔ مصر کی اسلامی جماعتوں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ایوان بالا کے انتخابات میں بھی انہیں کامیابی حاصل ہوگی۔ مصر میں ایوان زیریں کے انتخابات میں اخوان المسلمین اور دیگر مذہبی جماعتیں کامیابی حاصل کرچکی ہیں۔