05 جون ، 2012
لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال جنوری میں جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی،قومی ٹیم وہاں تین ٹیسٹ، دو ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ایک روزہ میچز کھیلے گی۔کرکٹ ساوٴتھ افریقا کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم دورہ جنوبی افریقاکا آغاز پچیس جنوری کو چار روزہ میچ سے کرے گی۔جبکہ پہلا ٹیسٹ یکم فروری سے جوہانسبرگ، دوسرا ٹیسٹ چودہ فروری سے کیپ ٹاون اور تیسرا ٹیسٹ بائیس فروری سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی یکم مارچ کو ڈربن اور دوسرا تین مارچ کو سنچورین میں ہوگا۔ دونوں ٹیمیں پہلے ون ڈے کیلئے دس مارچ کوبلوم فونٹین میں مدمقابل ہوں گی۔ دوسرا ون ڈے پندرہ مارچ کو سنچورین،تیسرا سترہ مارچ کوجوہانسبرگ،چوتھا اکیس مارچ کوڈربن اور آخری ون ڈے میچ چوبیس مارچ کو بینونی میں کھیلا جائے گا۔