پاکستان
29 جنوری ، 2012

ایبٹ آبادمیں اسامہ کی موجودگی،پاکستان کی حمایت کا ثبوت نہیں ملا،امریکی سفارتخانہ

ایبٹ آبادمیں اسامہ کی موجودگی،پاکستان کی حمایت کا ثبوت نہیں ملا،امریکی سفارتخانہ

اسلام آباد…امریکا نے کہا کہ ہے کہ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی موجودگی کے حوالے سے پاکستان کی حمایت کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیان میں کہا گیا کہ ایبٹ آبادمیں اسامہ کی موجودگی میں پاکستان کی حمایت کا ثبوت نہیں ملا، پنیٹانے انٹرویومیں اسامہ کی پاکستان میں سپورٹنگ نیٹ ورک کی بات کی تھی،پنیٹااوردیگرامریکی حکام پاکستان کیساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امریکی سفارت خانے کی جانب سے وزیر دفاع لیون پنیٹا کے بیان کی وضاحت اس لئے کی گئی ہے کہ گذشتہ روزذرائع ابلاغ میں لیون پنیٹا کا انٹرویو شائع ہواتھا جس میں کہا گیا تھا کہ اسامہ کی پاکستان میں موجودگی کا کسی کو تو علم تھا۔وضاحتی بیان میں مزیدکہا گیاہے کہ لیون پنیٹا نے یہ انٹرویو کئی ماہ پہلے دیا تھا۔

مزید خبریں :