29 جنوری ، 2012
ساہیوال…تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ ملک کو لوٹنے والوں کے خلاف نوجوان میدان میں آ چکے ہیں۔ملتان سے لاہور آتے ہوئے ساہیوال میں پاکپتن چوک پر کارکنوں سے خطاب میں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ باغی ہیں اور عوام بھی باغی ہیں، یہ انصاف کی جنگ ہے، تحریک انصاف احتساب کے لئے میدان میں آ چکی ہے کسی لٹیرے غاصب کو معاف نہیں کیا جائے گا۔