29 جنوری ، 2012
اسلام آباد… وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ کا کہناہے کہ 2012-13 کا بجٹ مئی میں پیش کیا جائے گا اورجون کے بعد الیکشن کے طریقہ کار پر بات ہوگی۔وزارت مذہبی امور کے تحت مقامی ہوٹل میں حج سے متعلق ورکشاپ ہوا۔اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ نے آرٹیکل 239 سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ کیا بلوچستان اور پنجاب کے سیاست دان کے لئے آرٹیکل 239 اہم نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ سیاست دان شور کررہے ہیں،کسی کی ہڑتال سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ موجود حکومت نے صوبوں کو خودمختاری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ائین اور قانون کو سمجھے بغیر شور نہیں کرنا چاہئے آرٹیکل 239 کوتبدیل کرنے کیلئے اسمبلی میں دوتہائی اکثریت چاہیے۔اگر کوئی خدانخواستہ قومی اسمبلی سے کوئی آرٹیکل 239 میں تبدیلی کرتا ہے تو کیا سینیٹ سے منظور ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 239 میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی۔آئندہ الیکشن کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ 2012-13 کا بجٹ مئی میں پیش کیا جائے گا،جون کے بعد الیکشن کے طریقہ کار پر بات ہوگی، خورشید شاہ نے کہا کہ نئے چیف الیکشن کمشنر غیر متنازعہ ہوگا۔