28 فروری ، 2016
میرپور...... ایشیاکپ میچ میں محمدعامر کی گیند پر بھارتی بیٹسمین روہت شرما ایسے انجرڈ ہوئے کہ اگلے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ، بھارتی بیٹسمین کے پاؤں کا ایکسرے کرالیا گیا۔
محمد عامر کی تیز گیندوں کے سامنے بھارتی بیٹسمین آوٹ کے ساتھ زخمی بھی ہوئے، بھارتی بیٹسمین روہیت شرما کے پیر میں شدید تکلیف ہے، ایکسرے بھی کرایا ، محمد عامر کی تیز گیندوں کا سامنا بھارتی بیٹسمین بڑی مشکل سے کر پائے۔
محمد عامر نے بھارتی اوپننگ بیٹسمین روہیت شرما کو پہلی گیند انکے پاوں پر دے ماری ،اپیل بھی ہوئی مگر امپائر نے انھیں ناٹ آوٹ دیاتھا،یہی بال روہیت شرما کے بائیں پیر میں تکلیف کا سبب بنی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روہیت شرما کے بائیں پیر کا احتیاطا ایکسرے کرایا گیا ہے، سری لنکا کے خلاف میچ میں ان کی شمولیت کا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کو کرنا ہے۔