05 جون ، 2012
آرمی چیف کا کمانڈاینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ افسران سے خطاب
کوئٹہ…چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے منگل کو کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور وہاں زیرتعلیم افسران سے خطاب کیا۔آئی ایس پی ار کے اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف ، جنرل اشفاق پرویز کیانی کے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ پہنچنے پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹینٹ جنرل محمد عالم خٹک اور کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میجر جنرل سہیل احمد خان نے استقبال کیا ۔ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے دورے کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کالج میں زیرتعلیم افسران سے پیشہ وارانہ امور پر خطاب کیا جس کے بعد سوالات وجواب کا سلسلہ ہوا۔